ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے ملتان یوسف لغاری نےمحفوظ ٹرین آپریشن یقینی بنانے کے لیے ڈویژنل افسران کے ہمراہ مختلف سٹیشنز اور عمارات سمیت ٹریک کا جائزہ لیا، انہوں نے خانیوال سے یوسف والاسٹیشن تک ٹریک کامعائنہ کیا، سیکشن کے معائنےکے دوران ناقص کارکردگی پر سٹاف کی سرزنش جب کہ اچھی کارکردگی پر سٹاف کی حوصلہ افزائی کی، اس دوران ڈی ایس ریلوے سمیت دیگر ریلوے افسران نے مختلف سٹیشنوں پر شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے۔