ملتان(سٹاف رپورٹر ) محتسب پنجاب کے ریجنل آفس ملتان میں شکایت کنندگان کی دادرسی کا سلسلہ جاری ہے،ایڈوائزر، ریجنل آفس، ملتان تنویر اقبال تبسم،کی رپورٹ کے مطابق ماہ اگست اور ستمبر 2024 میں متعدد سرکاری اداروں کیخلاف شکایت کنندگان کی دادرسی کی گئی،تفصیلات کے مطابق واسا کے حوالے سے سیوریج لائن کی بحالی اور درستی بل کی متعدد شکایات موصول ہوئیں اور متاثرین کی دادرسی کرائی گئی ہے،اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی بھانوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتےہوئے انہیں شہر سے باہر منتقل کروایا گیا،گلیوں اور سڑکوں کی صفائی کے حوالے سے محکمہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بارے متعدد شکایات موصول ہوئیں جن پر متعلقہ ادارے سے عملدرآمد کروایا گیا،ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے سلسلے میں ٹریفک پولیس بارے متعدد شکایات موصول ہوئیں جن میں متاثرین کی دادرسی کرائی گئی ہے،اسی طرح محکمہ پولیس کے خلاف 20 شکایات موصول ہوئیں جن پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آرز کا