• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردہ پرندوں سے اسرائیل کو خطرہ ہے، لبنانی شہری کی ویڈیو وائرل

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل نے بیروت پر پے در پے فضائی حملوں میں حزب اللہ کے ہتھیاروں اور اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم لبنانی شہری کی مردہ پرندوں کیساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے ، لبنان کے رہائشی نے ویڈیو جاری کرکے حزب اللہ کے ان ’’ہتھیاروں‘‘ کی نمائش کر دی جس کے بارے میں اسرائیلی افواج نے دعویٰ کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابو حسین نامی لبنانی شہری اپنے معصوم، بے زبان، پالتو جانوروں کی لاشوں کو ہاتھوں میں اٹھا کر نمائش کر رہا ہے اور اپنے ٹوٹے ہوئے دل اور روتی ہوئی آواز میں بتا رہا ہے کہ اسرائیل نے یہاں بمباری کی کیونکہ یہاں اسلحہ چُھپایا گیا ہے، آؤ دیکھو یہ ہیں وہ ہتھیار جو ہم نے اپنے گھروں میں رکھے ہیں، جن سے اسرائیل کو خطرہ ہے، یہ مردہ پرندے۔اپنے غم اور غصے کا اظہار کرتا لبنانی شہری مزید کہتا ہے کہ صرف یہی نہیں بلکہ یہاں تو ہتھیاروں کی پوری دُکان موجود ہے جس میں پرندوں کے علاوہ بچے، گھر، گھر کا ساز و سامان بھی موجود ہے جس سے ہم اسرائیل پر حملہ کرسکتے ہیں۔ابو حسین کا کہنا ہے اسرائیل اپنی بربریت کا دائرہ مزید وسیع کرے گا، اسرائیل غیر فطری جرائم کا مرتکب ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید