• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا بلند ترین جدہ ٹاور 2028 تک ایک ہزار میٹر فضا میں بلند ہوگا

جدہ (شاہدنعیم) کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے جدہ میں دنیا کے بلند ترین ٹاور کی تعمیر کا کام 2028 میں مکمل ہو جائے گا۔

اس منصوبے پر 7 سال بعد کام دوبارہ شروع ہو رہا ہے ۔ توقع ہے بادلوں سے بھی اونچے جدہ ٹاور کی بلندی ایک ہزار میٹر سے زیادہ ہوگی۔

جدہ ٹاور‘ کی تعمیر کا آغاز 2013 میں کیا گیا تھا بعدازاں منصوبے پر کام روکا گیا تھا۔ ٹاور کا مجموعی رقبہ 5.3ملین مربع میٹر ہے، پہلے مرحلے میں 1.3ملین مربع میٹر رقبے پر تعمیراتی کام کیا جائے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید