• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کارکنوں نے دہشت گردی کا ڈرامہ ناکام بنا دیا، تحریک انصاف فرانس

پیرس (رضا چوہدری /نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد ڈی چوک پر پی ٹی آئی کے پرامن احتجاج کو دہشت گردی کا رنگ دینے کیلئے نو مئی کے کردار جن میں وفاقی وزیر، آئی جی پولیس پنجاب اور آئی جی اسلام آباد موجود تھے مگر اسلام آباد ڈی چوک پر پہنچنے والوں رہنماؤں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پوراور کارکنوں نے بہتر حکمت عملی سے انکے منصوبے کو ناکام بنادیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے یوم پیدائش پر منعقدہ ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ ہم اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے میں شرکت کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان کی قربانیوں کو بھی سراتے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید