• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کی شکست کے آثار، ہریانہ میں ہندو انتہاپسند جماعت کے 10 سالہ اقتدار کو خطرہ

کراچی (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں بی جی پی  کی شکست کے اثار،ہریانہ میں ہندو انتہا پسند جماعت کے10سالہ اقتدار کو خطرہ،ایگزٹ پولز کے مطابق بھارت کی حکمران جماعت کے دو اہم صوبائی انتخابات میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتوں سے ہارنے کا امکان ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق شمالی ریاست ہریانہ میں ایگزٹ پولز میں کانگریس کو واضح برتری حاصل ہے، جو ریاست میں وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ایک دہائی کی حکمرانی کے خاتمے کا اشارہ دیتی ہے۔ حزب اختلاف نے جموں و کشمیر کے ہمالیائی علاقے میں بھی برتری حاصل کرلی ہے۔ دونوں انتخابات مرحلہ وار ہوئے جو ہفتے کو ختم ہوئے۔ ووٹوں کی گنتی منگل کو ہوگی اور اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ ایگزٹ پول کے نتائج ہفتہ کو دیر گئے جاری کئے گئے۔ ٹی وی براڈکاسٹروں سمیت پرائیویٹ پولنگ فرموں کے ذریعہ کئے گئے ایگزٹ پولز کا ہندوستان میں ایک خراب ریکارڈ ہے، جسے تجزیہ کار کہتے ہیں کہ ووٹنگ کی بڑی اور متنوع آبادی کی وجہ سے ایک خاص چیلنج ہے۔ ایگزٹ پولز نے پیش گوئی کی تھی کہ مودی کی بی جے پی جون میں ہونے والے عام انتخابات میں بڑی اکثریت حاصل کرے گی، لیکن یہ ناکام رہی اور اسے اکثریت حاصل کرنے اور مخلوط حکومت بنانے کے لیے علاقائی جماعتوں پر انحصار کرنا پڑا۔ دونوں بھارتی علاقوں میں قومی انتخابات کے بعد سب سے پہلے پولنگ ہوئی ہے۔ بھارت کا صنعتی مرکز مہاراشٹر اور معدنیات سے مالا مال مشرقی ریاست جھارکھنڈ، اگلے صوبائی انتخابات میں، انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں جو نومبر میں متوقع ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید