کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم آئینی ترامیم کو دیکھیں گے پھر فیصلہ کریں گے۔ ہم اپنے فیصلے کرنے کے لیے آزاد ہیں۔
وہ کراچی کےمقامی ہوٹل میں نیشنل وکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے.
انہوں نے کہا کہ جب تک میرٹ کا فیصلہ کرنے والے خود میرٹ پر نہیں ہوں گے تو معاملات نہیں چل سکتے۔ ہم اس کوٹہ سسٹم کی مخالفت کریں گے،پی ٹی آئی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جب پاکستان آگے کی طرف جا رہا ہے تو یہ لوگ پاکستان کو پیچھے کر رہے ہیں۔