لندن (اے ایف پی) برطانوی وزیراعظم کےچیف آف اسٹاف نے ایک شدید تنازع پر استعفیٰ دیدیا ہے ۔ وزیراعظم کا ئراسٹارمر کو برسراقتدار آئے ابھی چند ماہ ہی ہوئے ہیں ان کی چیف آف اسٹاف سوگرے نے اتوار کو یہاں کہا کہ لیبر حکومت کو اول چند ما ہ میں کڑی جانچ پڑتال کا سامنا ہے جس سے خلفشار کا خدشہ ہے۔ جو کام حکومت کوکرنے ہیں ان میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق چیف آف اسٹاف سوگرے اور حکومت کے کئی ایک سیاسی مشیروں کے درمیان شدید نوعیت کے اختلافات پیدا ہوگئے ہیں ۔