لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب میں ڈینگی سے نوجوانوں کی اموات پرحکومت نے کلینکل آڈٹ کا فیصلہ کر لیا ہے اور وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کی سربراہی میں 10 رکنی ٹیکنکل ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا، ورکنگ گروپ میں چئیرمین ڈینگی اپکسپرٹ ایڈوا ئزی گروپ پروفیسر عمران حسن ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنکل ، پروفیسر محمد خرم، پروفیسر طیبہ خاور، پروفیسر صوبیہ قاضی اور ایسوسی ایٹ پروفیسر صومیہ اقتدار شامل ہیں، نمائندہ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن ، نمائندہ سنٹر فار ایکسلینس مائیکروبیالوجی اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ شامل ہوں گے ، ورکنگ گروپ روالپنڈی میں ہونیوالی ہلاکتوں کا تفصیلی آڈٹ کرے گی ۔