لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام ہفتہ قومی یکجہتی فلسطین کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس ہوئی ۔ صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی۔ کانفرنس میں مولانا مختار احمد خان سواتی، حافظ کاظم رضا ، رانا محمد نصر اللہ ، قاری محمد قاسم بلوچ ، علامہ عدیل فریدی ، عاصم ارشاد خان ، ثاقب احمد خان ، مولانا قاری اعظم حسین ، مفتی عاشق حسین ، پیر اسد اللہ فاروق ، صغیر اقبال ورک ، قاری محمد اسلم صدیقی ، اعجاز تنویر ، خالد احمد بٹ، میاں ذکراللہ مجاہد، ملک شاہد اسلم، حاجی ریاض الحسن، جبران بٹ، عبدالعزیز عابد، اظہر بلال، مرزا شعیب یعقوب، سیف الرحمن عبد العزیز شگری بلتستانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسرائیل امریکا اوریورپ کی شہ پرہی فلسطینی مسلمانوں کاقتل عام کیا جارہا ہے ۔