الاہور(خبرنگار) جامعہ عمر بن عبدالعزیز گلبرگ میں اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کی مرکزی مجلسِ عاملہ کااجلاس ہوا۔اجلاس میں مشاورت کے بعد متفقہ طور پر پروفیسر عدنان فیصل کو اسلامی جمہوری اتحاد کا مرکزی سینئر نائب صدر اور مولانا مقصود احمد سلفی آف پشاور کو مرکزی سیکر ٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے۔ اسی طرح لاہور کے صدر مولانا عبداللہ مدنی کی جگہ پر مولانا فیاض احمد سلفی کو لاہور کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔اجلاس میں پنجاب کے صدر میاں محمد اصغر ، مولانا عبد الحفیظ اوکاڑوی علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ آئین کی حفاظت در اصل پاکستان کی حفاظت ہے۔ 1973 کا متفقہ آئین ایک ایسی دستاویز ہے کہ جس کی حفاظت دراصل نظریہ پاکستان، عقیدہ ختمِ نبوت، کی حفاظت ہے۔