لاہور (خبرنگار ) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہاہے کہ بھارت سمیت تمام دشمن قوتوں نے ہمیشہ انتشار پھیلانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہیں، ہمیں ذاتیات سے نکل کر ملکی ترقی کے لئے متحد ہونا ہوگا ملک میں سیاسی انتشار کا خاتمہ ضروری ہے اگر مذہبی وسیاسی جماعتوں اس طرف توجہ نہ دی تو عوام پہلے ہی بے بسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں وہ ان سے نفرت کریں گے کیونکہ سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ عوام کو لالی پاپ دے کر اقتدار حاصل کیا ۔