• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی اے میں فن پاروں کی نمائش

لاہور(خبرنگار)نیشنل کالج آف آرٹس میں سکپچر کے فن پاروں کی ایک شاندار نمائش کا افتتاح وائس چانسلر ا پروفیسر ڈاکٹر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے کیا۔ اس نمائش میں این سی اے کے اساتذہ اور سابق طلباء کے فن پارے پیش کیے گئے ہیں جو ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور فنی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ نمائش میں مختلف انداز اور تکنیکوں کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے، جس سے فنکاروں کے تخلیقی سفر اور ان کے منفرد طرزِ اظہار کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے این سی اے کے اساتذہ اور سابق طلباء کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا فن پاکستان کی فنی ورثے کا حصہ ہے ۔
لاہور سے مزید