لاہور(خبرنگار)جامعہ نعیمیہ میں محفل میلاد برائے خواتین ہوئی ۔ طالبات نے درود وسلام کے نذرانے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نعت خوا نی کی ۔ دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ کی ناظمہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے کہاکہ سیرت طیبہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ اسلام ہمیں کامیاب زندگی کےلئے رہنما اصول فراہم کرتا ہے۔ آپ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم نبی کریم ؐکی سنتوں پر عمل کریں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ انسانی ریاست کا نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے، اس لئے ایک مسلمان ماں پر فرض ہے کہ وہ اپنے بچے کی تربیت اسلامی خطوط پر کریں ۔