لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں سیاسی عدم استحکام کے منفی نتائج کا سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے،ہم جمہوریت، آئین کی بالادستی اور قانون کی پاسداری کی بات سیاسی استحکام کے لئے کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے 2008میں صدر بننے کے بعدتمام اختیارات پارلیمان کو منتقل کئے اور آئینی عدالتوں پر اتفاق پیدا کرنے کی کوشش کی۔