لاہور (کر ائم رپو رٹرسے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی صوبہ بھر میں ٹارگٹڈ کاروائیاں میں تیزی لائی گئی جس کے نتیجے میں رواں سال مختلف وارداتوں میں مطلوب 1 لاکھ 85 ہزار مجرمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ موثر تفتیش سے مقدمات کو جلد مکمل کرتے ہوئے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں جبکہ آر پی اوز، ڈی پی اوز خطرناک مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن اور ٹارگٹڈ آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔