کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جناح ٹاؤن کی اکثر اسٹریٹس میں بجلی کے کھمبے نصب نہ ہونے کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کاسامنا،آئے روز بجلی غائب ہوجاتی ہے، تفصیلات کے مطابق جناح ٹاؤن کی اکثر اسٹریٹس میں بجلی کے کھمبے نصب نہیں ہیں ،بجلی کے تاروں کوبانسوں کے سہارےگھروں تک پہنچایاگیاہے ،تیز ہواؤں اور بارش کے دوران تار اور کبھی بانس ٹوٹ جاتے ہیں ،جس کی وجہ سے مکینوں کوکئی کئی دن بغیر بجلی کے گزارہ کرناپڑتاہے، مکنیوں کاکہنا ہے کہ متعلقہ حکام اس جانب توجہ دیں ،تاکہ مکینوں کی مشکلات میں کمی آسکے،شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی و ٹیلی فون کی لٹکتی ننگی تاریں کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہیں جبکہ یہی بجلی و فون کی لٹکتی ننگی تاروں کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی بھی متاثر ہورہی ہے عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ کیسکو اور پی ٹی سی ایل کو کھمبوں اور تاروں کا سسٹم اب انڈرگرائونڈ کردینا چاہئے کیونکہ جہاں ایک جانب یہ تاریں شہریوں کے لئے جاں کا خطرہ ہے وہیں ان سے باآسانی کنڈے ڈال کربجلی بھی چوری کی جاتی ہےاور یہ تاریں شہر کے حسن کو بھی متاثر کرتی ہیں انہوں نے کیسکو و پی ٹی سی ایل حکام سے اپیل کی کہ شہر میں بجلی اور فون کی تاروں کا جال زیر زمین بچھایا جائے۔