کراچی ( اسٹاف رپورٹر )چینی باشندوں پر خود کش حملے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ دھماکےمیں استعمال کی گئی گاڑی کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق خود کش حملےمیں استعمال گاڑی شاہ فہد کے نام پر تھی۔شاہ فہد کا نادرا ریکارڈ بھی مل گیا ہے جو بلوچستان کے علاقے نوشکی کا رہائشی تھا۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ گاڑی کی تفصیلات چیسز نمبر سے حاصل ہوئیں۔ نادرا ریکارڈ کے تناظر میں تحقیقات کا دائرہ بلوچستان تک پھیلا دیا گیا ہے۔شاہ فہدکی شناختی دستاویزات بھی حاصل کرلی گئی ہیں جبکہ شاہ فہدکےزیر استعمال سموں کاڈیٹا بھی لیا جا رہا ہے۔ مذکورہ گاڑی 5 ستمبر کو فہد نامی شخص نے اپنے نام پر رجسٹرڈ کرائی۔تفتیشی حکام کے مطابق 3 دسمبر 2023 کو فہد اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ کراچی آیا تھا۔فہد نے3 دسمبر 2023 کو 7 بجکر 49 منٹ پر ہوٹل میں انٹری کی۔ فہد 4 اکتوبر 2024 کو دوبارہ کراچی پہنچا اور ہوٹل میں 10بجکر 47 منٹ پر بائیو میٹرک انٹری کی۔