کراچی(این این آئی)ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق شہری پیٹرولیم لیوی کے بڑھتے بوجھ تلے دب گئے،2024کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈ 808ارب14کروڑ روپے کی وصولیوں کا انکشاف ہوا ہے یہ وصولیاں جنوری سے ستمبر کے دوران کی گئیں۔