• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، 20 یوم کا شیر خوار سردی سے شہید جڑواں بھائی انتہائی نگہداشت میں داخل

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں 20یوم کا شیر خوار سردی سے ٹھٹھر کر شہید ہوگیا، شہید کا جڑواں بھائی بدستور اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہے۔ غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق، ایک ہفتے کے دوران غزہ میں سردی سے جم کر شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 5ہو گئی ہے۔ جڑواں بچوں کے والد یحییٰ البطران نے بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلاح میں ایک ٹوٹے پھوٹے خیمے میں رہ رہے ہیں۔ یہاں "بجلی ہے نہ گیس اور نہ ہی حرارت کا کوئی دیگر سامان اور کھانا موجود ہے، اطراف میں ٹھنڈا پانی جمع ہے۔ "میرے بچے میری آنکھوں کے سامنے دم توڑ رہے ہیں، اور کسی کو پرواہ نہیں ہے۔ جمعہ کا انتقال ہو گیا ہے اور مجھے ڈر ہے کہ اس کا بھائی علی بھی اس دم نہ توڑ دے۔
اہم خبریں سے مزید