• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ثقافت کے لائبریری ونگ میں منظور نظر آفسران کو خلاف رولز گریڈ 16 سے گریڈ 17میں ترقی دینے کا انکشاف

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) محکمہ ثقافت کے لائبریری ونگ میں منظور نظر افسران کو خلاف رولز گریڈ 16سے گریڈ 17میں ترقی دینے کا انکشاف ہوا ہے، تفصیلات کے مطابق محکمہ ثقافت سندھ کے لائبریری ونگ میں BPS-17 لائبریرین کی پوسٹ پر تعیناتی کیلئے وضع کئے رولز کے مطابق 70فیصدتعیناتیاں پبلک سروس کمیشن کے تحت ابتدائی تقرری کی جائیں گی جبکہ 30فیصد BPS-16میں بطور اسسٹنٹ لائربیرین کم ازکم 5سال سروس مکمل کرنے والے آفسران کو ترقی دی جائے گی ،تاہم یکم اپریل 2021کو جاری کئے اعلامیہNO.SO(G)/CT&AD/3-56/21/1007 میں محکمہ ثقافت کے لائبریری ونگ میں BPS16 کے تین آفسران ارشاد علی ابڑو،محمد یوسف چنا اور شاریز شیخ کو BPS-17میں ترقی دینے کا اعلان کیا گیا ، واضح رہے کہ 2اکتوبر 2018میں جاری اعلامیہ NO.SO(G)CT&AD/06-19/2018 میں محمد یوسف چنا کو BPS14سے BPS 16 اور شاریز شیخ کو BPS-11سے BPS-16 میں ترقی دی گئی تھی ،جبکہ رولز کے مطابق مذکورہ دونوں آفسران کی بطور BPS-16سے BPS17میں ترقی کے لئے کم از کم 5سال کی سروس ہونا لازمی تھی تاہم دونوں آفسران کوخلاف رولز ڈھائی سال کے مختصر عرصہ میں ہی گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں ترقی دے دی گئی ،اس سلسلے میں موقف جاننے کے لئے سیکشن آفیسر سارنگ سمو سے رابطہ کیا گیا انہیں خبر سے متعلق دستاویزات ارسال کیں تاہمانہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔
اہم خبریں سے مزید