• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس کے 50 افسران و اہلکاروں پر منشیات فروشوں کی سرپرستی کا الزام

کراچی (آئی این پی ) منشیات فروشوں کی سرپرستی اور سہولت کاری کے الزام پر50سے زائد سندھ پولیس کے افسران و اہلکاروں کےخلاف انکوائری شروع ہوگئی۔ اس حوالے سے آئی جی سندھ نے نوٹس لیا ہے جس کے بعد ایس ایس پی بدین شیراز نذیر کو انکوائری افسر مقرر کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملوث افسران میں ڈی ایس پی سطح کے افسران سمیت میرپورخاص ضلع کے33افسران و اہلکار شامل ہیں۔ تھرپارکر کے10، عمرکوٹ کے 7 پولیس اہلکار و افسران بھی شامل ہیں۔ ڈی آئی جی زبیر دریشک کے مطابق افسران، اہلکاروں کو شوکاز جاری کر کے جواب طلب کرلیا گیا ہے۔ جوابات کی روشنی میں کارروائی کا فیصلہ ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ الزامات درست ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید