اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نےکہاہے کہ پاکستان کو کسی بیرونی طاقت نے کمزور نہیں کیا بلکہ یہاں کے حکمرانوں نے کیا ہے، یہ حکمران آزادی کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن اقتدار اور جیل سے رہائی کیلئے انکی نظریں بھی امریکا کی طرف ہیں ، اسرائیل امریکی پشت پناہی میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں لیکن پی ٹی آئی سے شکوہ ہے کہ جب جماعت اسلامی نے آل پارٹیز کانفرنس بلائی تو انھوں نے شرکت سے انکار کردیا تھا ، اسرائیل امریکی پشت پناہی میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کر رہا ہے، لیکن عالمی ضمیر اور مسلم امت اس قتل عام پر خاموش ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔گذشتہ روز جماعت اسلامی نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اسلام آباد غزہ ملین مارچ کا انعقاد کیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔