• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI سے مذاکرات میں عمران خان کے جرائم کا ایجنڈا شامل نہیں ہوگا، مصدق ملک

لاہور( خصوصی نمائندہ، جنرل رپورٹر ، جنگ نیوز)وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے ڈائیلاگ میں عمران خان کے جرائم کا ایجنڈا شامل نہیں ہوگا، ڈیوڈ فینٹن جو ایٹمی پروگرام کے خلاف لابنگ کررہا ہے اسے پی ٹی آئی نے پیسے دے کر ہائر کیا ، فارماسسٹ کا صحت میں بنیادی کردار ہے ، بہت جلد قومی اسمبلی میں فارمیسی ایکٹ پاس کر لیا جائے گا جس میں فارماسسٹ کے تمام حقوق میسر ہو جائیں گے ،لاہور میں 21ویں بین الاقوامی فارمیسی کانفرنس اور نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم تو پہلے بھی مذاکرات کیلئے تیار تھےجب تک ہمارے لوگ مل نہیں بیٹھیں گے مسئلہ کب حل ہوگا، خان صاحب پر جو مقدمے ہیں ان کی نوعیت کرمنل ہے ایک سو نوے ملین سیاست سے پہلے ہے، ٹرسٹ کے نام پرچار سو کینال زمین لی ، 9 مئی مقدمات میں ملوث مجرموں کو اب سزائیں ہو رہی ہیں ، مجرمانہ عمل کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔ بانی پی ٹی آ ئی پر سیاسی کیس ہیں تو اس پر بات ہوسکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید