• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردی کی لہر نے سعودی عرب کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

جدہ (شاہدنعیم) سردی کی لہر نے سعودی عرب کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ماہرین موسمیات کی جانب سے سردی کی قطبی لہر کی آمد کے بارے میں انتباہ جاری کردیا گیا۔ ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے بتایا کہ آئندہ دو دنوں کے دوران موسم نسبتاً گرم رہے گا، تاہم اگلے منگل کی شام سے سخت سردی کی لہرشروع ہو گی۔ "الزعاق" نے ایک ویڈیو میں کہ یہ لہر اس موسم کی چوتھی لہر ہےاور اسے ایک "ہائبرڈ لہر" سمجھا جاتا ہے جو "مربعانیہ" سردی کے سیزن کو یکجا کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ سرد موسم درحقیقت اگلے جمعرات کو شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے سخت سردی کی لہر کے مضراثرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اہم خبریں سے مزید