چندی گڑھ (اے پی پی) بی جے پی کے زیر اقتداربھارتی ریاست ہریانہ میں مسلمان قبرستان نہ ہونے کی وجہ سے میتیں اپنے گھروں میں دفن کرنے پر مجبور ہیں۔
ضلع چرخی دادری کے علاقے گڈانہ میں 50 سے زائد مسلمان خاندانوں کو قبرستان نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
صورتحال تیزی سے سنگین ہوتی جا رہی ہے اورعلاقے کے لوگ احتجاج کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی حل نہ نکالا گیا تو وہ اپنی میتوں کے ساتھ حکام کے دروازوں پر احتجاج کریں گے۔
ایک رہائشی نے بتایا کہ ہم اپنے مردوں کو اپنے صحن میں دفنانا جاری نہیں رکھ سکتے۔