• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، FIA کارروائی انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)ایف آئی اے امیگریشن نے17سال سے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر66سالہ امجد علی خان کو گرفتار کرلیا ہے، ویزا فراڈ اورانسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزم کیخلاف2007میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی میں مقدمہ درج ہوا تھا، ملزم ویزا فراڈ کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھا جسکی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ،ملزم کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید