• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ، روڈ کٹنگ کی مد میں حکومتی خزانے کو بھاری مالی نقصان پہنچانے پر صفورا ٹاؤن کے افسر طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ انسداد رشوت ستانی(اینٹی کرپشن) نےروڈ کٹنگ کی مد میں مبینہ جعلی اور بوگس چالان کے ذریعے حکومتی خزانے کو بھاری مالی نقصان پہنچانے پر صفورا ٹاون کے افسروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ٹاون میونسپل کمشنر صفورا کے خط میں اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر،روڈ کٹنگ کو کے اجازت ناموں اور آمدنی کے تمام ریکارڈ سمیت 30 دسمبر کو طلب کر یا ہےاینٹی کرپشننے صفورا ٹاؤن میں بدعنوانیوں کی بڑھتی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے روڈ کٹنگ کی مد میں حکومتی خزانے کو پہنچائے جانے والے بھاری نقصان سمیت بوگس اور جعلی چالان جاری کئے جانے کے الزامات پر تحقیقات شروع کردی ہیں کیخلاف تحقیقات شروع ہونے پر ٹاون کے دیگر افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید