• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ماڈل جیل فیز ون کی تعمیر، 70 فی صد کام مکمل، 30 جون تکمیل کی ڈیڈ لائن

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) سیکٹر ایچ سولہ میں اسلام آ باد ماڈل جیل کے فیز ون کی تعمیر کا70فی صد کام مکمل ہوگیا ہے۔ فیز ون کی 30جون2025 تک تکمیل کیلئے وفاقی حکومت سے ایک ارب روپے کے اضافی فنڈز مانگ لئے گئے ہیں۔پراجیکٹ سی ڈی اے کو دیدیا گیا سی ڈی اے کےذرائع کے مطابق تاخیر کی وجہ سے جیل کی لاگت میں اضا فہ ہو رہا ہے۔ فیز ون جیل میں 500قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہو گی فیز ٹو کی لاگت کا تخمینہ تین ارب64کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔پراجیکٹ کے پی سی ون کی منظوری پہلے27جو لائی 2026میں دی گئی ۔ اس وقت لاگت کا تخمینہ تین ارب92 کروڑ 80لاکھ روپے لگایا گیا تھا۔ دوسری بار 26جون 2024کو نظر ثانی شدہ پی سی ون منظور کیا گیاجس کی لاگت سات ارب39کروڑ90لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔ فیز ون کی لاگت کا تخمینہ تین ارب 75 کروڑ روپے لگا یاگیا ہے۔فیز ون میں ایڈمن بلاک ۔ آر سی سی کی چار دیواری۔ دومردانہ بیرکس۔ 24سنتری پوسٹیں۔ انفراسڑکچر ڈویلپمنٹ ( سڑکیں۔ واک ویز۔ واٹر ڈرینج۔۔ سیوریج اور ای اینڈ ایم ورکس ) شامل ہیں۔اب تک دو ارب26کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں۔ روا ں مالی سال کیلئے حکومت نے پچاس کروڑ روپے مختص کئے تھے جس میں سے29کروڑ روپے ریلیز ہوئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید