ابوظہبی(سبط عارف) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاک-یو اے ای مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کے منصوبے کا اعلان کیا جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان براہ راست تجارتی تعلقات کو بڑھانا ہے۔ دی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے دونوں ممالک کے کاروباری چیمبرز کے درمیان روابط استوار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔اس کونسل میں فیڈرل چیمبر آف کامرس آف پاکستان اور یو اے ای کے چیمبر آف کامرس کے ممبران شامل ہوں گے، باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دیں گے۔فیصل ترمذی نے بتایا کہ کونسل کے ڈھانچے اور مقاصد کو حتمی شکل دینے کیلئے اماراتی حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔