• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں مزاحیہ اسٹیج ڈرامہ سو سائیڈ پیش کیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جیو اور جنگ کے اشتراک سے منعقدہ ورلڈ کلچر فیسٹیول میں گذشتہ شب ریحان خان کی ہدایات میں مزاحیہ اسٹیج ڈرامہ سو سائیڈ Sauicide پیش کیا گیا۔ بلیک کامیڈی پر مبنی اس کھیل کا مرکزی کردار جعفرہے جواپنے کاروبار کے دوران بہت سی بے قاعدگیوں کا مرتکب ہوتا ہے اوراپنی کاروباری ساکھ ختم کرلیتا ہے۔ اس کھیل کے ڈائریکٹر اور کہانی نویس ریحان خان ہی ہیں ڈرامہ مکمل طور پر انگلش میں ہے۔ جبکہ اس کے دیگر فن کاروں میں فہد شیخ، ابوبکر اشمل لائے ۔ عامر بخاری اور دیگر شامل ہیں۔ ریحان احمد کو فن ادارکاری سے وابستہ ہوئے سات سال کا عرصہ گزرچکا ہے اب تک دنیا کے اکثر ممالک میں پرفارم بھی کرچکے ہیں۔ انہوں نے اُنکے اب تک کے مقبول کھیلوں میں انارکلی، انارکلی سے آگے اور ہزاروں خواہشیں بھی شامل ہیں سوسائیڈ میں کام کرنے کیلئے ریحان خاں کو بہت محنت کرنا پڑی ۔
اہم خبریں سے مزید