اسلام آ باد ( رپورٹ حنیف خالد) حکومت پنجاب کے محکمہ خدمات و جنرل ایڈمنسٹریشن (ویلفیئر ونگ) کی جانب سے تمام انتظامی دفاتر کو نائب قاصدوں کے لئے معیاری لباس کے کوڈ کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نائب قاصدوں کو پیشہ ورانہ ماحول اور وقار کو برقرار رکھنے کے لئے مخصوص ڈریس کوڈ اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نئے ڈریس کوڈ کے تحت نائب قاصدوں کوسفید شلوار قمیض کے ساتھ کالا ویسٹ کوٹ ، نام کی تختی ، سفید ٹوپی کالے جوتے پہننے کی ہدایت کی گئی ہے