کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاری کمہار واڑہ روڈ غریب شاہ کے مقام پر6منزلہ عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں‘واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس بی سی اے افسران ضلعی انتظامیہ سمیت پولیس موقع پر پہنچ گئی اورعمارت کو خالی کرادیا گیا‘ترجمان سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق ایس بی سی اے ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے عمارت کو خطرناک قرار دیاگیاہے ‘مذکورہ رہائشی عمارت کے ساتھ ہی دوسرے بلڈر کی جانب سے غیر قانونی عمارت تعمیر کرنے کےلئے کھدائی کی جارہی تھی‘ بلڈر کے خلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مدعیت میں مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ کھدائی کی وجہ سے متاثرہ عمارت کی بنیادوں کو نقصان پہنچا۔