کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 17پیسے تک کا اضافہ،یورو کی قیمت 14 پیسے بڑھ گئی،پاونڈ کی قیمت میں 58پیسے کی کمی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کوروپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کے اضافے سے 277.40روپے سے بڑھ کر 277.50 روپے اور قیمت فروخت 20 پیسے کے اضافےسے 277.50روپے سے بڑھ کر 277.70 روپے ہو گئی ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 17پیسے کے اضافے سے 278.13 روپے سے بڑھ کر 278.30 روپے اور قیمت فروخت 3 پیسے کے اضافے سے 279.66 روپے سے بڑھ کر 279.69 روپے ہو گئی ، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 11 پیسے کے اضافےسے 302.56روپے سے بڑھ کر 302.67 روپے اور قیمت فروخت 14پیسے کے اضافے سے 305.39 روپے سے بڑھ کر 305.53 روپے ہو گئی ،رپورٹ کے مطابق پیر کو برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 57 پیسے کی کمی سے 361.89روپے سے کم ہو کر361.32 روپے اور قیمت فروخت 58پیسے کی کمی سے 365.34 روپے سے کم ہوکر 364.76 روپے ہو گئی۔