فیصل آباد (نمائندہ جنگ) سینئر سیاستدان و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں جاری کشمکش سے ایس ای او کانفرنس کے موقع پر عالمی برادری میں پاکستان کے مفادات کونقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے خارجہ پالیسی کو نقصان ہورہا ہے، حکومت اپوزیشن باہمی اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرے ۔ملک میں جاری کشیدہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رانا زاہد توصیف نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن جس راستے پر چل رہے ہیں اس میں کسی کا فائدہ نہیں، اس لئے بہتری اسی میں ہے کہ احتجاج اور انتشار کی بجائے باہمی اتفاق اور اتحاد کا مظاہرہ کیا جائے۔سیاسی جماعتوں کے باہمی اختلافات اور آپس میں جاری اقتدار کی جنگ کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچ رہا ہے اور پاکستان کے دوست ممالک بھی اس صورتحال سے بیزار اور پریشان ہیں۔