کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ سندھ کے اضلاع جیکب آباد، کشمور، شکارپور، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، گھوٹکی، سکھر، خیرپور، نوشہروفیروز، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ ، میرپورخاص، عمرکوٹ، تھرپارکر ، مٹیاری، ٹنڈو الہیار، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹہ، ملیر، کورنگی کراچی، کراچی ویسٹ، کراچی ساوتھ، کراچی سینٹرل اور کراچی کیماڑی کی براہ راست بلدیاتی الیکشن خالی نشستوں کا ضمنی الیکشن شیڈول جاری کردیا ہے۔ الیکشن پروگرام کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے 7 اکتوبر 2024 بروز پیر کو پبلک نوٹس آویزاں کیا جا رہا ہے ۔ امیدواران 9 اکتوبر 2024 تا 11 اکتوبر 2024 تک اپنے کاغذاتنامزدگی وصول اور جمع کرا سکتے ہیں۔