• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 گاڑیاں، 28 موٹرسائیکل اڑالئے گئے، سٹریٹ کرائم میں بھی لوٹ مار جاری

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 21موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے۔اسلام آبادمیں بھی 17وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ، زیورات، دیگر قیمتی سامان کے علاوہ 2 کاریں ، 7موٹر سائیکل اڑا لئے گئے،3 موٹر سائیکل، ایک موبائل فونز اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی جبکہ5گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور صفایا کرکے چلتے بنے، تھانہ گولڑہ میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا مگر پولیس تفصیلات بتانے کے گریزا ں رہی ۔ تھانہ سٹی کے علاقہ عالم خان روڈ پرندہ مارکیٹ میں وقاص کی دکان میں نامعلوم مسلح شخص داخل ہواجو 2 تیتر پنجرے سمیت اور 2ہزار روپے چھین کر فرار ہو گیا۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سکستھ روڈ پر حماد الحسن اوراس کےکزن بلال اکرم کو 2نامعلوم ملزموں نے لوٹنے کی کوشش کی ۔ مزاحمت کر نے پر ایک ملزم نے فائرنگ کرکے بلال اکرم کوشدید زخمی کردیا۔ نیو کٹاریاں میں2نامعلوم ملزمان محمدسعید سے موبائل اور20ہزار روپے،کمرشل مارکیٹ میں 2 موٹر سائیکل سوار منصورعلی سے موبائل، کمرشل مارکیٹ میں 2موٹر سائیکل سوار کاشف عباس سے 2موبائل، تھانہ ویسٹریج کے علاقہ چوہڑ چوک میں احسان اللہ سے دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار 57 ہزار روپے ، تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ سرسید چوک میں 2 موٹر سائیکل سوار نعمان فیاض چشتی اور اس کے دوست محمد کاظم سے موبائل اور 15ہزار 500 روپے،تھانہ دھمیال کے علاقہ رنیال میں ایک نامعلوم ملزم ناصر ظہور سے اس کا موٹرسائیکل اورپرس ،تھانہ روات کے علاقہ میں 2 نامعلوم ملزمان ذیشان سے 95 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ وارداتیں گن پوائنٹ پر ہوئیں۔مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیاء اڑا لی گئیں۔
اسلام آباد سے مزید