• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 6ملزموں کو گرفتار کرکے 3کلو سے زیادہ چرس اور 30لٹر شراب برآمد کرلی ۔ 4ملزموں سے دو پستول، رائفل چھری برآمد کر لی گئی۔روات پولیس نے 4ملزموں سے 4کلا شنکوفیں، میگزینیں اور گولیاں برآمد کرلیں۔ رتہ امرال پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب ٹاٹا گینگ کے 2 ملزموں سے چھینے گئے دو موبائل فونز اور 36 ہزار روپے برآمد کرلئے ۔اسلام آبادپولیس نے بھی درجہ اول کے مجرم سمیت قتل ودیگر سنگین جرائم میں ملوث 8مجرموں کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔
اسلام آباد سے مزید