• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاٹ الاٹمنٹ جعلسازی کے الزام میں دو افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے پلاٹ الاٹمنٹ جعلسازی کے الزام میں راجہ خاور علی اور سادات علی کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم سادات علی سی ڈی اے میں بطور جونئیر اسسٹنٹ لینڈ تعینات تھا۔سپیشل جج سینٹرل ٹو اسلام آباد نے پلاٹ فراڈ کیس میں ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کی تھی۔ ملزمان پر سی ڈی اے کے 8پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ حاصل کرنے کا الزام ہے۔ راجہ خاور علی نے سادات علی کی ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر سی ڈی اے پلاٹس کی الاٹمنٹ حاصل کی اور آئی الیون ٹو میں موضع سنگجانی کے متاثرہ افراد کے پلاٹس پر غیر قانونی قبضہ حاصل کیا۔
اسلام آباد سے مزید