• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورہائیکورٹ میں ایک لاکھ تین ہزار مقدمات زیر التواء

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی بنچ کے 5 ہزار343 کیسز سمیت لاہور ہائی کورٹ میں ایک لاکھ تین ہزار مقدمات زیر التواءہیں۔ جبکہ پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 14 لاکھ 6 ہزار سے زائد ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم کی ہدایت پر پہلی بارلاہور ہائی کورٹ اور ضلعی عدلیہ میں زیر التواء مقدمات کا فزیکل آڈٹ کرکے عبوری اعدادوشمار جاری کئے گئے ہیں۔31 جولائی 2024تک کے زیر التواء مقدمات کے فزیکل آڈٹ کے بعد عبوری فہرستیں تیار کی گئی ہے۔ زیر التواء مقدمات میں سے لاہور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ پر65 ہزار 975 مقدمات زیر التواء ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد5 ہزار 343 ہے جن میں سول مقدمات کی تعداد 5ہزار 329جبکہ کمرشل مقدمات کی تعداد 14ہے۔
اسلام آباد سے مزید