• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیلی ویجز پر15سو سینٹری پٹرول بھرتی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) باخبر ذرائع کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے بغیر اجازت ڈسٹرکٹ ہیلتھ ا تھارٹی راولپنڈی میں ڈیلی ویجز پر15سو سینٹری پٹرول کی بھرتی کے معاملے پر تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے مزید پانچ سو سینٹری پٹرول کی بھرتی شروع کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ایک پانچ رکنی کمیٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سی ای او کی سربراہی میں بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انسداد ڈینگی کیلئے بھرتی ڈیلی ویجز عملہ کی گراؤنڈ پر تصدیق کرکے ان کو معاوضوں کی ادائیگی کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ یہ بھی رپورٹ کی جائے کہ ان کی بھرتی کے عمل میں کوئی تضاد تو نہیں پایا گیا۔کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر ماہ ڈینگی عملہ کو ادائیگیوں کی تصدیق کیا کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز راولپنڈی ڈویژن نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ا تھارٹی راولپنڈی میں عارضی بنیادوں پر غیر قانونی طور پر بھرتی کئے گئے سنٹری پٹرول کی تحقیقاتی کمیٹی کی طرف سے رپورٹ نہ کرنے پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کوجو مراسلہ بھجوایا تھا اس پربھی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید