• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی مریضوںمیں تیزی سے اضافہ ، جڑواں شہروں میں تعداد3819

راولپنڈی، اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں  میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 3819 تک جا پہنچی ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں  ڈینگی کے ریکارڈ147کنفرم مریض سامنے آئےجس کیساتھ ڈینگی کےکنفرم مریضوں کی تعداد 2143ہوگئی ۔280ڈینگی کے کنفرم مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔سرکاری طور پر رقیہ بی بی کی ڈینگی سے ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ دریں اثناءڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت ڈینگی جائزہ اجلاس ہوا  جس میں جڑواں شہروں کی صورتحال کا تقابلی جائزہ لیا گیا ۔ اسلام آباد میں اب تک مجموعی طور پر 1 ہزار 676 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے۔ اجلاس میں ہسپتالوں میں بیڈز کی دستیابی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ۔  اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 کیس رپورٹ ہوئے ۔
اسلام آباد سے مزید