• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

42ہزار فلسطینی شہید ‘ عالم اسلام جلوسوں نعروں تک محدود،انجمن اتحاد عباسیہ

اسلام آباد (جنگ نیوز) فلسطین پر مسلط کردہ ایک سالہ جنگ میں 42ہزار سے زائد بچے‘ بوڑھے‘ جوان شہید ہو چکے۔ بدقسمتی سے عالم اسلام اور دیگر ممالک اسرائیل کو اسکی بربریت سے نہیں روک پائے اور نہ کوئی بھی ملک فلسطین کے ساتھ کھڑا ہوا بلکہ محض جلسے جلوسوں اور نعروں پر گزارا ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن اتحاد عباسیہ خیبر پختونخوا چن زیب عباسی نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ آج پاکستان میں سیاسی کشیدگی موجود ہے مگر امید کی جاتی ہے کہ سیاستدان اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرینگے۔ یوم یکجہتی منانا خوش آئند ہے مگر اب معاملات یکجہتی‘ مذمت اور قراردادوں سے آگے نکل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ عملی طور پر بے بس ہو چکا۔
اسلام آباد سے مزید