• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نعیم اعجاز کی ہدایت پر جوڑیاں تاجرار موڑ اڈیالہ روڈ کا کام شروع

راولپنڈی (جنگ نیوز) پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری نعیم اعجاز کی ہدایت پر جوڑیاں تا جرار موڑ اڈیالہ روڈ کا کام شروع کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب ہون کے مقام پر ہوئی جہاں یوسی چونترہ کے کمیٹی ممبران ملک شکیل‘ سابق کونسلر ملک مامون‘ کوآرڈنیٹر راجہ دانش‘ راجہ ذیشان شانی‘ راجہ بلال اور دیگر شریک تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سینئر نائب صدر ڈاکٹر احمد ضیاء نے ترقیاتی کاموں کا خیرمقدم کیاہے۔
اسلام آباد سے مزید