اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آئی جی سید علی ناصر رضوی نے پیر کو ڈی چوک کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران سے ملاقات کی اور اُنکی حوصلہ افزائی کی۔ آئی جی نے کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں اسلام آباد پولیس ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ شہریوں کی جان و مال اور نجی و سرکاری املاک کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی لاء اینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹنے کیلئے نفری کو بریف کریں۔