• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولی کلینک میں سکیورٹی صورتحال بہتر بنائی جائے،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک ہسپتال کے ڈاکٹرز نے سکیورٹی کی ناقص صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موثر انتظامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اور عملہ غیر محفوظ ہیں ،ہسپتال میں کسی بھی جگہ مناسب سکیورٹی انتظامات موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعدد بار ہسپتال انتظامیہ کو اس اہم مسئلے کی نشاندہی کی لیکن بدقسمتی سے اب تک کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔
اسلام آباد سے مزید