• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریونیو بڑھانے کیلئے کمرشلائزیشن کے زیر التوا کیس حل کئے جائیں ،چیئر مین سی ڈی اے

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر)چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوا نے اجلاس کی صدارت کی جس میں کمرشل ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک پر منتقل کرنے کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل ٹرانسپورٹ کی الیکٹرک ٹرانسپورٹ پر منتقلی اسلام آباد میں مؤثر ٹرانسپورٹ کے نظام کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ محمد علی رندھاوا نے کمرشل ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو الیکٹرک ٹرانسپورٹ پر منتقلی کے عمل کو سہل بنانے کے لئے آسان قرضوں کی فراہمی کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ دریں اثناءچیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے کی مالیاتی پوزیشن اور ریونیو جنریشن بڑھانے کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی بھی صدارت کی۔ انہوں نے پلاننگ ونگ کو ہدایت کی کہ وہ ریونیو میں اضافے کے لئے کمرشلائزیشن سے متعلق زیر التوا کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔
اسلام آباد سے مزید