• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں گرفتار بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خانم اورڈاکٹر عظمیٰ خان کو مزید 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ منگل کو ایک روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر پولیس نے دونوں کو عدالت کے روبرو پیش کیا اور ان کے مزید دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ علیمہ خان اور ڈاکٹر عظمیٰ نے کارکنوں کو بھڑکایا جس سے کارکن پولیس پر حملہ آور ہوئے جو کچھ ہوا اس میں قریباً 30 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ ملزمان نے میگا فون پر ہی لوگوں کو بھڑکایا تو یہ سارے واقعات سامنے آئے۔ سارا کچھ ایک سازش کے تحت ہوا مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔
اہم خبریں سے مزید