• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڑی پور سے گرفتار مبینہ بھارتی جاسوس جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے ماڑی پور سے گرفتار مبینہ بھارتی جاسوس کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے منوڑہ اور چائنہ پورٹ کے نقشے برآمد، براستہ نیپال انڈیا کا سفر بھی کرچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مبینہ بھارتی جاسوس کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم سلیم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو گذشتہ روز ایس آئی یو نے ماڑی پور سے گرفتار کیا تھا، ملزم کے قبضے سے محکموں کے سروس کارڈ،مختلف ناموں سے حاصل کئے گئے پاسپورٹ اور دیگر دستاویز برآمد ہوئی ہیں، ملزم کے قبضے سے منوڑہ اور چائنہ پورٹ کے نقشے برآمد ہوئے ہیں، ملزم سلیم براستہ نیپال انڈیا کا سفر بھی کرچکا ہے ، ملزم کے خلاف دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا بھی الزام ہے۔دریں اثناء سندھ پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی جانب سے گرفتار کئے گئے مبینہ’’ را‘‘ ایجنٹ نے انکشاف کیا ہےکہ جنگی جہاز اور سب میرین کی نقل و حرکت سے متعلق بھارت کو اطلاع کرتا تھا، تفتیش کے دوران ’’را‘‘ ایجنٹ نے محمد سلیم نے بتایا ہےکہ 1989 میں پہلی مرتبہ پاکستان آیا تھا اور منوڑہ میں رہائش پذیر تھا، 2012 اور2014 میں بھارت کا دورہ کیا اور وہاں پر ٹھاکر صاحب سے ملتا تھا۔
اہم خبریں سے مزید