• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر شہباز کنبھر قتل کیس، چار پولیس اہل کار ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

میرپورخاص(نامہ نگار/سلیم آزاد) توہین رسالت کے مقدمہ میں عمرکوٹ کے ریائشی سرکاری ڈاکٹر شہباز کنبھر کی جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے مقدمہ میں نامزدسابق سی آئی اے میرپورخاص کے سب انسپکٹرسمیت چارپولیس اہل کاروں کو منگل کوانسداد دہشت گردی میرپورخاص کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے چاروں ملزمان کو چار روز کے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا،عدالت میں پیش کیے گئے، ملزمان میں سب انسپکٹر عنایت اللہ ناریجو،سپاہی نادر آرائیں،سپاہی قادر اور سپاہی فرمان شامل تھے،چاروں ملزمان کو پنجاب سے گرفتار کیا گیا تھا۔واضح رہے کے میرپورخاص سندھڑی پولیس اسٹیشن میں مقتول کے برادر نسبتی ابراہیم کنبھر ایڈوکیٹ کی مدعیت میں درج کرائی گئی ایف آئی آرمیں سابق ڈی آئی جی میرپورخاص جاویدسنہارو جسکانی،سابق ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن(ر) اسدعلی چوہدری،سابق ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ سی آئی اے انچارج میرپورخاص عنایت علی زرداری ،سابق اہس ایچ سندھڑی نیاز کھوسو،سب انسپکٹر ہدایت اللہ ناریجو،ڈی آئی بی انچارج میرپورخاص دانش بھٹی سپائی نادر پرویز،سپائی اللہ جڑیو،سپائی لکھمیرسپائی محمد صادق سمیت مزید پولیس اہل کاروں کے علاوہ دیگر افرادکونامزدکیاگیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید